Monday, June 8, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزوزیراعظم کی گلگت بلتستان الیکشن میں شاندار کامیابی پر پیپلزپارٹی کو مبارکباد

وزیراعظم کی گلگت بلتستان الیکشن میں شاندار کامیابی پر پیپلزپارٹی کو مبارکباد

اسلام آباد (آئی پی ایس): وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں شفاف، پرامن اور سیاسی سرگرمیوں سے بھرپور انتخابات کے انعقاد پر گلگت بلتستان کی عوام کو مبارکباد دی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات جمہوری عمل کے تسلسل اور عوامی شرکت کی ایک روشن مثال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں نے بھرپور انداز میں انتخابی عمل میں حصہ لیا جو قابلِ تحسین ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے انتخابات میں اکثریتی سیاسی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے، جس پر وہ مبارکباد کی مستحق ہے۔ انہوں نے صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو بھی مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے کامیاب امیدواروں کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے اچھا مقابلہ کیا۔ مسلم لیگ ن کی ٹیم نے بھرپور محنت کی، جس پر انہیں شاباش دی جاتی ہے۔
وزیراعظم نے گلگت بلتستان میں کامیاب ہونے والے تمام امیدواروں کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی سرگرمیوں میں عوام کی بھرپور شرکت قابلِ فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرامن، شفاف اور غیر جانبدار انتخابات جمہوریت کا حسن ہیں، اور اس عمل کو یقینی بنانے میں الیکشن کمیشن کا کردار قابلِ ستائش ہے۔

وزیراعظم نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے انتخابات کے دوران امن و امان برقرار رکھنے میں اہم کردار ا

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔