Monday, December 9, 2024
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی کی مقامی قیادت میں اختلافات ، 24 نومبر احتجاج قریب آتے ہی استعفے آنا شروع

پی ٹی آئی کی مقامی قیادت میں اختلافات ، 24 نومبر احتجاج قریب آتے ہی استعفے آنا شروع

پشاور: پشاور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مقامی رہنماؤں میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے مؤثر اقدامات نہ اٹھانے پر مقامی رہنما ناراض ہیں، پی ٹی آئی کے دو عہدیدار مستعفی بھی ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور ایسٹ کے جنرل سیکرٹری تقدیر علی اور نائب صدر جان خالد اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

تاہم دونوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفے پیش کئے۔

تقدیر علی کا کہنا ہے کہ ورکرز کو ہمارے استفعے سے راستہ ملے گا، ہم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

پی ٹی آئی کے ضلعی ترجمان رحمان سدیس کا کہنا ہے کہ تقدیر علی اور جان خالد نے قیادت پر عدم اعتماد کا اظہار نہیں کیا، دونوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استفعے دئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔