Monday, June 8, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزایرانی پاسداران انقلاب کا اسرائیل کے خلاف ’آپریسن نصر‘ کے آغاز کا اعلان

ایرانی پاسداران انقلاب کا اسرائیل کے خلاف ’آپریسن نصر‘ کے آغاز کا اعلان

تہران: (آئی پی ایس) ایرانی پاسداران انقلاب نے اسرائیل کے خلاف آپریسن نصر کے آغاز کا اعلان کر دیا۔
ترجمان پاسداران انقلاب کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے خلاف آپریشن کو ’آپریشن نصر‘ کا نام دے دیا، حملے کوڈ نام یا حیدر کرار کے تحت شروع کئے گئے ہیں، تمام جنگی یونٹس مکمل طور پر تیار ہیں، فوج ہر محاذ پر بڑے پیمانے پر جوابی کارروائی کے لئے تیار ہے۔

پاسداران انقلاب نے کہا کہ اسرائیل کے سٹریٹجک فضائی اڈے نیواتیم اور تل نوف کو نشانہ بنایا گیا ہے، کارروائی اسرائیل کے میزائل حملے کے جواب میں کی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ صیہونی ریاست لبنان پر حملے روک دے، جارحیت دہرائی گئی تو مزید سخت جواب دیں گے، خطے میں تمام امریکی و اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنایا جائے گا، تاما محاذوں پر فائر بندی قبولیت کی شرط تھی، امریکا اور اسرائیل نے اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں کے بعد کرمان شاہ میں دفاعی نظام ایکٹو کر دیا گیا، دفاعی نظام کے ذریعے اسرائیلی حملوں کو ناکام بنایا جا رہا ہے، تہران کے مہرآباد ایئرپورٹ پر تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

سربراہ ایرانی قومی سلامتی کمیٹی ابراہیم عزیزی نے دوٹوک اعلان کیا ہے کہ فلسطین و لبنان میں حملے ثبوت ہیں، اسرائیل امن کی زبان سے ناواقف ہے، مزاحمتی محاذ بھی امریکا اسرائیل سے انہی کی زبان میں بات کرے گا۔

دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی نے اپنے بیان میں کہا کہ دشمن کو خبردار کیا تھا لبنان پر حملے برداشت نہیں کریں گے، رات کو حملہ آور دشمن کو بھرپور جواب مل گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔