لندن (سب نیوز) برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ٹیپو عثمان نے شاہ چارلس سوئم کو سفارتی اسناد پیش کردیں۔
ہائی کمشنر ٹیپو عثمان نے سینٹ جیمز پیلس میں منعقدہ خصوصی تقریب کے دوران برطانوی بادشاہ شاہ چارلس سوئم کو اپنی سفارتی اسناد پیش کر دیں۔ ہائی کمشنرٹیپو عثمان اہلیہ صائمہ ٹیپو کے ہمراہ شاہی بگھی میں سینٹ جیمز پیلس پہنچے۔
شاہ چارلس سوئم سے ملاقات میں صدر اور وزیراعظم کے خیرسگالی پیغامات پہنچائے، ہائی کمشنر ٹیپو عثمان نے کہا کہ پاکستانی عوام شاہ چارلس سوئم کو انتہائی عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، شاہ چارلس سوئم کیسابق دورہ پاکستان کی خوشگواریادیں آج بھی تازہ ہیں۔
ٹیپو عثمان نے پاکستان اور برطانیہ کے دیرینہ دوستانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور تجارت، سرمایہ کاری، ثقافتی تعاون اور عوامی روابط کے فروغ پر زور دیا۔شاہ چارلس سوئم نے ہائی کمشنر اور ان کی اہلیہ کا خیرمقدم کیا اور پاکستان کی قیادت اور عوام کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔
برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ٹیپو عثمان نے شاہ چارلس سوئم کو سفارتی اسناد پیش کردیں
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
