Monday, December 9, 2024
ہومبلوچستانقلات: دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، 7 سکیورٹی اہلکار شہید، 15 زخمی

قلات: دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، 7 سکیورٹی اہلکار شہید، 15 زخمی

قلات: بلوچستان کے علاقے قلات کے شاہ مردان چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا ہے جس میں 7 سکیورٹی اہلکار شہید اور 15 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے ضلع قلات کے علاقے جوہان میں شاہ مردان چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 7 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 15زخمی ہوئے۔لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں اور شہدا کی نعشوں کو کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ 9 نومبر کو بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت 26 افراد جاں بحق اور 62 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے صحافیوں کو ای میل کیے گئے ایک بیان میں دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
غیر ملکی میڈیا نے کالعدم بی ایل اے کے اس دعوے کو بھی رپورٹ کیا کہ خودکش حملے میں پاکستانی فوج کے ایک دستے کو نشانہ بنایا گیا ہے جو انفینٹری اسکول سے کورس مکمل کرنے کے بعد واپسی کی تیاری کر رہا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔