Monday, December 9, 2024
ہومتازہ ترینبجلی کے بھاری بلوں سے پریشان صارفین کے لئے اچھی خبر آگئی

بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان صارفین کے لئے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد:ایک ماہ کیلئے بجلی ایک روپے ایک پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔
سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی نے نیپرا میں ماہ اکتوبر کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کردی۔ اتھارٹی26نومبر کو سماعت کے بعد فیصلہ کرے گی۔
درخواست اکتوبرکے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائرکی گئی۔ کے الیکٹرک کے صارفین پرفیصلےکا اطلاق نہیں ہوگا۔ سی پی پی اے کے مطابق اکتوبرمیں 9 ارب 98 کروڑ یونٹ بجلی فروخت ہوئی۔
سی پی پی اے کے مطابق فی یونٹ بجلی کی پیداوار پرفیول لاگت 9 روپے 26 پیسے رہی، اکتوبرمیں فی یونٹ فیول کی لاگت کا تخمینہ 10روپے27 پیسے تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔