ہومپاکستاناپر کوہستان :چینی انجینئرزکی بس حادثے کا شکار، 13افراد جاں بحق

اپر کوہستان :چینی انجینئرزکی بس حادثے کا شکار، 13افراد جاں بحق

اپر کوہستان،خیبر پختونخوا کے ہزارہ ڈویژن کے ضلع اپر کوہستان میں برسین لیبر کیمپ سے داسو جانے والی گاڑی میں حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں9چینی باشندوں سمیت13 افراد جاں بحق جبکہ39 زخمی ہو گئے۔ڈپٹی کمشنر کوہستان عارف خان یوسفزئی نے میڈیا کوبتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق بس کو روڈ حادثہ پیش آیا اور یہ کوئی دھماکہ یا دہشتگردی کا واقعہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد مزید تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔ عارف خان یوسفزئی کے مطابق یہ ایک خطرناک سڑک ہے جہاں بد قسمتی سے روڈ حادثے عام ہیں۔ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان محمد عارف نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کوسٹر گاڑی میں 41 افراد سوار تھے، حادثے میں 9 چینی باشندوں سمیت 13 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں دو ایف سی جوان اور 2 مقامی مزدور بھی شامل ہیں۔ تحقیقات مکمل ہونے پر وجوہات کا بتایا جا سکے گا، المناک واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، تحقیقات سے قبل واقعہ کو حملہ یا دہشت گردی سے منسوب نہیں کہا جا سکتا۔ تمام زخمیوں اور لاشوں کو آر ایچ سی داسو منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان محمد عارف کا کہنا ہے کہ کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جن کے صحیح علاج کے لیے اور ان کی منتقلی کے لیے ایئر ایمبولینس طلب کر لی گئی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے تفتیش کی جا رہی ہے، جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی دھماکے کے مقام پر موجود ہے۔ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان محمد عارف کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔پولیس تھانہ داسو کے مطابق یہ واقعہ برسین کے مقام پر شاہراہ قراقرم پر چلتی گاڑی میں پیش آیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔