ہومپاکستانوزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کا وکالت کا لائسنس معطل

وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کا وکالت کا لائسنس معطل

لاہور،پنجاب بار کونسل نے وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی ایڈوکیٹ کا وکالت کا لائسنس معطل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب بار کونسل نے حسان نیازی کی جانب سے سینئروکیل اور اسکی خاتون کلائنٹ سابق گورنر بلوچستان اکبر بگٹی کی بیوی نرگس شہزادی پر مبینہ تشدد کے معاملے پر ایڈوکیٹ ایاز بٹ کی درخواست پر کارروائی کی اور وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی ایڈوکیٹ کا وکالت لائسنس معطل کردیا۔واضح رہے کہ وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل امجد اقبال نے محمد ایاز بٹ ایڈوکیٹ کی درخواست پر کارروائی کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔