Friday, November 8, 2024
ہوماسلام آبادشہر اقتدار کے پوش سیکٹر ای الیون کے رہائشی سیکٹر میں بے حیائی مساج سنٹرز کیخلاف احتجاج

شہر اقتدار کے پوش سیکٹر ای الیون کے رہائشی سیکٹر میں بے حیائی مساج سنٹرز کیخلاف احتجاج

اسلام آباد (سب نیوز )شہر اقتدار کے پوش سیکٹر ای الیون کے رہائشی سیکٹر میں بے حیائی مساج سنٹرز کیخلاف احتجاج ،بڑی تعداد میں تاجروں اور رہائشیوں کی شرکت،فوری طور پر مساج سنٹر بند نہ کیے گئے تو شدید بھرپور احتجاج پر مجبور ہونگے۔مظاہرین کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے میں ای الیون سیکٹرز میں مساج سنٹر بے حیائء کے اڈے بن چکے ہیں ،جس میں سرعام خواتین مرد نازیبا حرکات کرتے نظر آتے ،مساج سنٹرز جسم فروشی کا اڈے بن چکے ہیں،،ہرطرف اسلامی اقدار کو پاو تلے روندتے ہوئے درجنوں مساج سنٹر ای الیون میں بھرمار ہوچکی ہے ،جس کیخلاف ای الیون کی تاجر برادری،پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن سمیت رہائشیوں نے بھرپور طریقے سے احتجاج ریکارڈ کروایا جس میں تاجر تنظیموں نیکہا کہ اگر مساج سنٹرز بند نہ کیے تو احتجاج کا دائرہ کار بڑھائیں گے،،پارلیمنٹ ہاوس کے باہر مظاہرہ کرینگے،،فوری طور پر تمام مساج سنٹرز کو بند کرکے بڑھتی فحاشی کو کنٹرول کیا جائے،جس سے یہاں کی تاجر برادری رہائشء عزت کی زندگی گزار سکیں،انتظامیہ فوری ایکشن لے، مظاہرے میں بڑی تعداد میں رہائشی بھی شریک ہوئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔