راولپنڈی: جشن آزادی ہاکی ٹورنامنٹ 2024 ڈی ایس او راولپنڈی توحید عباسی اور ڈسٹرک ہاکی ایسوسی ایشن راولپنڈی کی زیر نگرانی شہناز شیخ ہاکی سٹیڈیم میں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں ینگ برادرز اور فرینڈز ہاکی ٹیم کا اپس میں مقابلہ ہوا جو فرینڈز ہاکی کلب نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ کے مقابلے میں تین گول سے اپنے نام کیا اس میچ میں ایمپائرنگ کے فرائیز احسان بابر انٹرنیشنل اور ملک مہتاب نے انجام دیے۔
اس میچ کے مہمان خصوصی جنرل سیکرٹری راولپنڈی ہاکی اسوسییشن طاہر حسن شیرازی بھی موجود تھے اور ان کے ساتھ وائس پریزیڈنٹ ڈسٹری ہاکی اسوسییشن ظہیر الحق بھی موجود تھے۔
ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل پاکستان ہاکی کلب منگال اور واہ اکیڈمی کے درمیان 13 اگست کو کھیلا جائے گا اور اس میچ کے مہمان خصوصی ڈی ایس او راولپنڈی توحید عباسی صاحب ہوں گے

