ہومتازہ تریناسلام آباد ہائیکورٹ؛ قومی کرکٹرز کی تنخواہوں اور مراعات کی تفصیلات جاری کرنے کا حکم معطل

اسلام آباد ہائیکورٹ؛ قومی کرکٹرز کی تنخواہوں اور مراعات کی تفصیلات جاری کرنے کا حکم معطل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے قومی کرکٹ ٹیم کے تمام فارمیٹس کے کھلاڑیوں کی تنخواہ، میچ فیس، سینٹرل کنٹریکٹس، الاؤنسز، پی سی بی بجٹ اور دیگر مالی فوائد کی معلومات فراہم کرنے کا حکم معطل کر دیا۔

چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے پی سی بی کی درخواست پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے انفارمیشن کمیشن کا 9 جولائی کا فیصلہ آئندہ سماعت تک معطل کر دیا۔عدالت نے پاکستان انفارمیشن کمیشن اور شہری کاشف شہزاد اعوان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔پی سی بی کے وکیل کاشف ملک ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ طلب کردہ معلومات صرف ادارہ جاتی اخراجات تک محدود نہیں، انفرادی شخصیات کی ذاتی مالی معلومات اور کانفیڈینشل معاہدوں کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔عدالت نے پاکستان انفارمیشن کمیشن کے حکم پر عمل درآمد روکتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔