اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے ازبکستان کے سفیر اویبک عارف عثمانوونے ملاقات کی جس میں پاکستان – ازبکستان دو طرفہ تعلقات کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی ، پاکستان اورازبکستان کے درمیان ویزا معاہدوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا،دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور سیاحت کے فروغ پر بات چیت ہوئی ۔دونوں ملکوں کے درمیان قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان روابط کو بڑھانے پراتفاق کیا گیا۔وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان قدیم مذہبی اور ثفافتی تعلقات قائم ہیں،ازبکستان عظیم اسلامی ورثے کا امین ملک ہے،اسلامی رشتے سے جڑے دونوں ملکوں کے درمیان روابط کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان نے ازبکستان کے شہریوں کے لئے ویزا میں خصوصی سہولیات دی ہیں،ازبک شہریوں کو پاکستان آمد کے لئے اب 5 دن کا ٹرانزٹ ویزا بھی جاری کیا جائیگا۔ ازبک سفیر نے کہا کہ لاہوراور تاشقند کے درمیان پی آئی اے کی پرواز 2جولائی سے بحال ہوچکی،ہوائی سفر کی سہولت سے دونوں ملکوں کے درمیان سیاحت اورکاروبار کو فروغ ملے گا۔ ازبک سفیر کا کہنا تھا کہ ویزہ سہولیات کے معاہدے پر عملدآمد سے روابط میں مزیداضافہ ہوگا۔
وزیر داخلہ سے ازبک سفیر کی ملاقات ،دو طرفہ تعلقات کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
