لندن (آئی پی ایس )پاکستان کے اعصام الحق ومبلڈن مینز ڈبلز کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔پاکستانی ٹینس اسٹاراعصام الحق پارٹنر کے ہمراہ مینز ڈبلز کا دوسرا مرحلہ عبور کرلیا ہے۔ پری کوارٹر فائنل لندن میں کھیلا جا رہا ہے۔انہوں نے آسٹرین پارٹنر اولیور میرچ کے ساتھ الیکسی پوپیرن اور لائیڈ ہیرس کو6-7 (8/6)، 6-3 اور 3-6 سے شکست دی۔ دوسری جانب مکسڈ ڈبلز میں اعصام اور یوکرینی پارٹنر ناڈیا کینووک کو واک اوور مل گیا، ابتدائی راونڈ میں ان کا مقابلہ اناستاسیا پاولیچنکووا اور الیگزینڈر بوبلک سے شیڈول تھا۔
اعصام الحق ومبلڈن کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
