اسلام آباد(آئی پی ایس )اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹی اینڈ ٹی ریلوے کراسنگ گیٹ سے متعلق ریلوے کی درخواستیں مسترد کردیں ،عدالت نے قرار دیا ہے کہ ریلوے ٹی این ٹی لیول کراسنگ کھولنے کے وفاقی محتسب کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہوتا تو درخواست گزار سوسائٹی سے رجوع کرسکتے ہیں۔جسٹس عامر فاروق کی عدالت سے جاری فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ ٹی اینڈ ٹی کی نئی لیول کراسنگ کھولنے کے صدر پاکستان اور وفاقی محتسب کے فیصلوں پر اگر پاکستان ریلوے عمل نہیں کرتا تو وفاقی محتسب ان کے خلاف اپنے قانون کے مطابق توہین عدالت کی کارروائی کر سکتا ہے۔ 32 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ میں عدالت نے کہاکہ چونکہ صدر پاکستان اور وفاقی محتسب کا فیصلہ حتمی ہو چکا ہیاور ریلوے نے یہ فیصلہ جات کہیں بھی چیلنج نہیں کئے، اب وہ تمام فیصلہ جات حتمی حیثیت اختیار کر چکے ہیں۔ اب ان پر عملدآرامد ضروری ہے۔ ریلوے اس معاملہ کو اب ہائیکورٹ میں کیوں زیر بحث لائی ہے؟ ٹی اینڈ ٹی سوسائٹی ان فیصلہ جات کی روشنی میں وفاقی محتسب سے رجوع کر سکتی ہے کہ وفاقی محتسب اپنے دیئے گئے قوانین کے مطابق اپنے فیصلہ جات پر عملدرآمد کروائے بصورت دیگر ذمہ داران کیخلاف وفاقی محتسب کے قوانین کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ جی ایم پاکستان ریلوے اور انکی طرف سے دائر کی گئی تمام پیٹیشنز خارج کی جاتی ہیں اور وفاقی محتسب اور صدر پاکستان کا فیصلہ برقرار رکھا جارہا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹی اینڈ ٹی ریلوے کراسنگ گیٹ سے متعلق ریلوے کی درخواستیں مسترد کردیں
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
