کراچی (آئی پی ایس )سندھ ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا ہے ، ٹاک ٹاک پر 28 جون کو پابندی کا فیصلہ سنایا گیا تھا ۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کاٹک ٹاک بحال کرنے کا فیصلہ پی ٹی اے کی متفرق درخواست پر دیا ہے۔ اس سے قبل بھی پاکستان میں ٹک ٹاک پرپابندی کا فیصلہ کیا گیا تھا جو بعد ازاں واپس لے لیا گیا ۔ دوسری جانب ٹک ٹاک انتظامیہ ٹک ٹاک ویڈیو میں جدت لانے کی طرف رواں دواں ہے ، اب ٹک ٹاک کا دوارنیہ 3منٹ کردیا گیا ۔ دنیا بھر میں مقبول ویڈیو شئرینگ ایپ ٹک ٹاک نے مدمقابل پلیٹ فارمز سے سبقت لینے کے ویڈیوز تین منٹ کردیا ہے جو پہلے دورانیے سے تین گنا زیاد ہے ۔فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق ٹک ٹاک کی جانب سے یہ اعلان گزشتہ روز کیا گیا ہے ۔ دنیا بھر میں ٹک ٹاک کے صارفین کی تعداد ایک ارب کے قریب پہنچ چکی ہے جن میں سے دس کروڑ صرف امریکہ میں ہے ۔ٹک ٹاک کو پروڈکٹ مینجر ڈریو کرچوف نے کہا ہے کہ طویل ویڈیوز کے ذریعے ٹک ٹاکرز کو اس پلیٹ فارم پر بہتر مواد بنانے کا موقع ملے گا۔ان کا کہناتھا کہ پہلے دورانیہ کم تھا لیکن اب صارفین طویل دورانیے کی ویڈیوز بنا سکیں گے ۔
سندھ ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
