اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی ترقیاتی ادارے میں اعلی سطح پر تقرر و تبادلے،دو بورڈ ممبران کی خدمات واپس پیرنٹس ڈپارٹمنٹس کے حوالے ،ممبر ایڈمنسٹریشن سی ڈی اے طلعت حسین کو ممبر انوارمنٹ کا اضافی چارج مل گیا،ممبر انجیرئنگ سی ڈی اے ڈاکٹر محمد خالد حافظ کو ممبر پلاننگ جبکہ اسفندیار بلوچ کو ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے تعینات کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزات داخلہ کی طرف سے جاری تحریری احکامات کے مطابق پاکستان آڈٹس اینڈ اکائونٹس کے گریڈ 19کے آفیسر شہزاد خلیل جو بطور ممبر انوائر منٹ خدمات سر انجام دے رہے تھے ان کی خدمات واپس کر دی گئی ہیں۔اسی طرح گریڈ 19کی آفیسر سعدیہ حیدر جو بطور ممبر پلاننگ کام کر رہی تھیں ان کی خدمات بھی واپس اسٹبلشمنٹ ڈویژن کی صوابدید پر دے دی گئی ہیں۔جاری احکامات کے مطابق ممبر ایڈمنسٹریشن سی ڈی اے طلعت حسین کو ممبر انوارمنٹ کا اضافی چارج مل گیا اسی طرح ممبر انجیرئنگ سی ڈی اے ڈاکٹر محمد خالد حافظ کو ممبر پلاننگ جبکہ اسفندیار بلوچ کو ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے تعینات کر دیا گیا ہے۔وزات داخلہ نے احکامات پر فوری عمل درآمد کی ہدایت کی ہے۔



