اسلام آباد:صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احسن بختاوری نے صنعتوں کیلئے توانائی کی قیمتوں کو مسابقتی بنانے کا مطالبہ کردیا۔
اپنے ایک بیان میں صدر آئی سی سی آئی احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ توانائی کے غیر مسابقتی ٹیرف ترقی اور برآمدی شعبے میں سرمایہ کاری میں رکاوٹ ہیں،
توانائی کی موجودہ قیمتوں کے ساتھ آدھی سے زیادہ صنعتیں بند ہونے کا خدشہ ہے،
پاکستان میں گیس اور بجلی کی قیمتیں خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہیں،
توانائی نرخ مسابقتی نہ ہونے کی وجہ سے برآمدی صنعت ختم ،پاکستان تیزی سے مارکیٹ شیئر کھو رہا ہے،
مہنگائی میں کمی کے بعد شرح سود ساڑھے 20 فیصد پر رکھنے کا کوئی جواز نہیں،
صنعتی شعبے کیلئے توانائی نرخوں میں کمی سے برآمدات میں سالانہ 6 ارب ڈالر اضافہ متوقع ہے،
کاروبار کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے سے ہی ملک کو معاشی طور پر پائوں پر کھڑا کیا جا سکتا ہے،
انہوں نےمطالبہ کیا کہ حکومت صنعت اور کاروبار کے فروغ کیلئے قابل عمل حل وضع کرے،
صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس کاصنعتوں کیلئے توانائی کی قیمتوں کو مسابقتی بنانے کا مطالبہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔