Thursday, June 4, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینسونے کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی، چاندی مزید سستی

سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی، چاندی مزید سستی

کراچی: (آئی پی ایس) عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھ گئیں۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط فی تولہ ایک ہزار 523 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 69 ہزار 285 روپے ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 1 ہزار 305 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 2 ہزار 335 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 14 ڈالرز کے اضافے سے 4468 ڈالرز فی اونس ہوگیا۔

دوسری جانب 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت 97 روپے کم ہو کر 7 ہزار 797 روپے ہوگئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔