Friday, June 5, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزآئی ایم ایف کا سیلز ٹیکس رعایت ختم کرنے کا مطالبہ، تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان

آئی ایم ایف کا سیلز ٹیکس رعایت ختم کرنے کا مطالبہ، تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد (آئی پی ایس )عالمی مالیاتی ادارے نے اسٹیشنری پر 10 فیصد سیلز ٹیکس رعایت ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ذرائع کے مطابق فنانس بل 2026 میں اسٹیشنری پر سیلز ٹیکس 18 فیصد کرنے پر غور جاری ہے۔اسٹیشنری پر سیلز ٹیکس 18 فیصد کرنے سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پینسل سمیت تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان ہے۔یکم جولائی 2026 سے نئی ٹیکس شرح نافذ کیے جانے کی تجویز ہے

آئی ایم ایف نے اسٹیشنری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی منظوری دے دی۔سیلز ٹیکس بڑھنے سے تعلیمی اور دفتری اخراجات میں اضافے کا خدشہ ہے۔حکومت بجٹ 2026-27 میں ٹیکس استثنا محدود کرنے پر غور کر رہی ہے، اسٹیشنری سیکٹر پر ٹیکس رعایت کے خاتمے سے قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق نئی شرح کے نفاذ سے اسٹیشنری مصنوعات پر ٹیکس بوجھ تقریبا دگنا ہو جائے گا۔ یکم جولائی سے اسٹیشنری آئٹمز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہونے کا امکان ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔