اسلام آباد(سب نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے الیکشن (ترمیمی) بل 2024 کی منظوری دیدی،الیکشن ترمیمی بل کے ذریعے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 140 میں ترامیم کی گئی ہیں،ترمیم کے بعد الیکشن ٹریبونل میں حاضر سروس جج کی تعیناتی کی صورت میں متعلقہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے مشاورت کی جائے گی ۔
صدر مملکت نے بل کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی ،صدر مملکت کی منظوری کے بعد الیکشن بل، ایکٹ کی صورت اختیار کر گیا،الیکشن ترمیمی بل قومی اسمبلی سے 28 جون اور سینٹ سے 4 جولائی کو پاس ہوا تھا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے الیکشن ترمیمی بل 2024 کی منظوری دیدی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔