Sunday, July 21, 2024
ہومٹاپ سٹوریصارفین کا احتجاج: بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ واپس لینے کی تیاری

صارفین کا احتجاج: بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ واپس لینے کی تیاری

اسلام آباد: بجلی صارفین کے احتجاج کے بعد وفاقی حکومت نے ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ واپس لینے کی ہدایت کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے ہنگامی بنیادوں پر سمری کی وفاقی کابینہ سے منظوری لینے کے لیے احکامات جاری کردیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جولائی سے ستمبر 2024 کے 3 ماہ کے لیے ماہانہ 200 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کو ریلیف دینے کی تجویز ہے۔ حکومت ٹیرف پر ریلیف دینے کے لیے قریباً 50 ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔ فیصلے کے تحت قریباً 2 کروڑ 60 لاکھ بجلی صارفین کو فائدہ ہوگا۔

بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے کرنے کی تجویز ہے تاہم وفاقی کابینہ نے ماہانہ 50 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف 3 روپے 95 پیسے اور ماہانہ 51 سے 100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف7 روپے 74 پیسے فی یونٹ پر برقرار رکھنے کی منظوری دی تھی-

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔