Saturday, July 20, 2024
ہومپاکستاناسحاق ڈار سے اقوم متحدہ کے ہائی کمشنر کی ملاقات، افغان مہاجرین بارے تبادلہ خیال

اسحاق ڈار سے اقوم متحدہ کے ہائی کمشنر کی ملاقات، افغان مہاجرین بارے تبادلہ خیال

اسلام آباد(سب نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فلپو گرانڈی نے ملاقات کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان میں افغان مہاجرین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ہائی کمشنر نے مختلف محاذوں پر چیلنجز کا سامنا کرنے کے باوجود افغان مہاجرین کی میزبانی پر پاکستان کی مہمان نوازی اور فراخدلی کو سراہا۔ترجمان کے مطابق افغان مہاجرین کی اچھی، محفوظ اور باوقار واپسی اور طویل مدتی پائیدار حل کے لئے پائیدار تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔