ہومپاکستانفلور ملز ایسوسی ایشنز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا

فلور ملز ایسوسی ایشنز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد،وفاقی حکومت کی یقین دہانی پر آئل ٹینکرز کے بعد فلور ملز ایسوسی ایشنز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن چوہدری محمد یوسف نے اعلان کیا ہے کہ وزیر خزانہ شوکت ترین کی یقین دہانی پر ہڑتال ختم کی ہے۔ حکومت نے سیلز ٹیکس ختم کرنے اور ٹرن اوور ٹیکس پرانی سطح پر برقرار رکھنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ فلار ملز میں گندم کی پسائی اور شہر میں آٹے کی سپلائی شروع کر دی گئی ہے۔پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن کے 3 صوبوں کے چیئرمینوں نے بھی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہڑتال کی کال واپس لے رہے ہیں 11جون کوبجٹ میں وفاقی فنانس بل پیش کیا گیا جس میں گندم پر ٹرن اوور ٹیکس 1.25لاگو کیا گیا جب کہ آٹے کے چوکڑ پر17فیصدسیلزٹیکس لگایا گیا تھا جو اب واپس لیا جارہا ہے۔اس سے قبل مطابق وفاقی وزیر توانائی حماداظہر آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی جس میں انہوں نے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے اپنے مطالبات پیش کیے۔وفاقی وزیر سے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے مذکرات کامیاب رہے جس کے بعد جنرل سیکریٹری آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن عابد آفریدی نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔