اسلام آباد،جماعت اسلامی اسلام آباد کے سیکرٹری اطلاعات سجا د احمد عباسی نے کہا ہے کہ بھارہ کہو مر ی روڈ اور سملی ڈیم روڈپر تجاوزات کے باعث گھنٹوں ٹریفک جام رہنامعمول بن چکا ہے ، ٹریفک پولیس اور انتظامیہ کی غفلت کے باعث منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہو نے سے شہری بد ترین ذہنی اذیت کا شکار ہیں
انھوں نے کہاگزشتہ دنوں انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے ااپریشن کے چند گھنٹوں بعد ہی قبضہ مافیا نے مری روڈ کے اطراف میں دوبارہ قبضہ کرلیا، اہل علاقہ کا مطالبہ ہے دوبارہ بھر پور آپریشن کر کے مر ی روڈ اور سملی ڈیم روڈ کو قبضہ مافیا سے واگزار کروائے ،انھوں نے کہا کہ ناقص منصوبہ بندی کے باعث پورا بھارہ کہو کوڑے کرکٹ کا ڈھیر بن چکا ہے۔سجاد احمد عباسی نے کہا وزیر اعظم ہاوس سے بارہ کلو میٹر کے فاصلے پر واقع بھارہ کہوکے رہنے والے مسائل کی دلدل میں پھنسے ہو ئے ہیں ، اہل علاقہ صحت کی سہولتوں سے محروم ہیں ،منشیات فروشی عام ہے جس کے باعث نو جوان نسل تبا ہی کے دھانے پہنچ چکی ہے ، ناقص سیوریج سسٹم ، پانی کی بو سیدہ پائپ لائنیں، بر ساتی نالوں اور آبی گزر گاہوں پر نا جا ئز تجاوزات ،پٹواریوں کی من مانیاں اور بنیادی مرکز صحت میں ڈاکٹر، مشینری اور ادویات کا نہ ہو نا یہ ایسے بڑے مسائل ہیں جن کی طرف نہ تو سابق ممبران اسمبلی اور یوسی چیئر مین نے تو جہ دی اور نہ مو جو دہ پی ٹی آئی کے ایم این اے علی نواز اعوان کی تو جہ ہے ۔
