پیرس،فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)نے پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران ایف اے ٹی ایف کے صدر مارکس پلیئر نے کہا کہ پاکستان نے 27 میں سے 26 سفارشات کی تکمیل کرلی ہے لیکن اب بھی پاکستان کو دہشت گردوں کو دی جانے والی سزاں اور قانونی چارہ جوئی پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ایف اے ٹی ایف کے پلانیری اجلاس میں پاکستان کو مزید گرے لسٹ میں رکھتے ہوئے مزید مانیٹرنگ کا حصہ رکھا جائے گا۔فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف)کا ورچوئل اجلاس 21 سے 25 جون تک پیرس میں جاری رہا جس میں پاکستان کے بارے میں ایشیا پیسیفک گروپ کی رپورٹ پر غور کیا گیا۔ایف اے ٹی ایف کے مطابق پاکستان گرے لسٹ میں برقرار رہے گا جبکہ پاکستان نے 27 میں سے 26 نکات پر مکمل عملدرآمد کیا،ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کے اقدامات کو باضابطہ سراہا۔ایف اے ٹی ایف نے بتایا کہ پاکستان کی پیشرفت پر اطمینان ہے، پاکستان کو سزا کے نظام کو بہتر بنانا ہوگا اور یواین کے نامزد کردہ 1373 دہشت گردوں کو سزائیں دینا ہوں گی۔ایف اے ٹی ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان نیاینٹی منی لانڈرنگ،انسداددہشت گردی میں کافی پیش رفت کی،ایکشن پلان مکمل کرنابھی ضروری ہے، پاکستان کو آخری شرط سے منسلک 6 نکات پر عمل کرنا ہوگا۔
ایف اے ٹی ایف: پاکستان گرے لسٹ میں ہی رہے گا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
