اسلام آباد،وفاقی وزیر اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی)اسد عمر نے پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر سے خبردار کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسد عمر کا کہنا ہے کہ این سی او سی میں کورونا کا آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی بنیاد پر جائزہ لیا گیا جس سے پتہ چلا کہ پاکستان میں جولائی میں کورونا کی چوتھی لہر آسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل نا کرنے سے کورونا بڑھے گا، مضبوط ویکسی نیشن پروگرام جاری نا رہنے کی صورت میں کورونا کی چوتھی لہر کا خطرہ ہے۔سربراہ این سی او سی کا کہنا تھا کہ شہری کورونا ایس او پیز پر عمل کریں اور جتنا جلد ممکن ہو ویکسی نیشن کروائیں۔
جولائی میں کورونا کی چوتھی لہر آسکتی ہے ، اسد عمر نے خبردار کردیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
