اسلام آباد،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ سندھ میں زکو ةکا پیسہ سیاسی مقاصد کے لئے استعمال ہو رہا ہے.سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں شہباز گل نے کہا کہ سالگرہ کے کیک،ناشتے کے بل،صدقے کے بکرے اور بلاول کے ہوائی ٹکٹ جعلی اکاونٹس سے ادائیگی کے بعد پیپلز پارٹی کی ایک اور شرمناک حرکت سامنے آئی ہے،سندھ ہائی کورٹ نے سندھ بنک کو تمام سیاسی کارکنوں،جیالوں کے زکوة کارڈز کو بلاک اور بائیو میٹرک تصدیق کاحکم دیدیا۔سندھ حکومت کی جانب سے غریب نادار اور مستحق شہریوں کیلئے مختص زکو کی رقم کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے ،سندھ ہائی کورٹ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی ہے۔
سندھ میں زکوة کا پیسہ سیاسی مقاصد کیلئے استعمال ہورہا ہے ، شہباز گل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
