ہومبریکنگ نیوزچاند پر جانے والے پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر سے پہلی تصویر موصول

چاند پر جانے والے پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر سے پہلی تصویر موصول

کراچی(آئی پی ایس)پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن”آئی کیوب قمر” کامیابی سے چاند کے مدار میں داخل ہوگیا جس کی پہلی تصویر سامنے آگئی۔


سپارکو کے مطابق آئی کیوب قمر نے چاند کے گرد 3 چکر لگالیے ہیں۔مشن 3 سے 6 ماہ تک چاند کے مدار میں گردش کرے گا۔


ترجمان سپارکو نے بتایا کہ آئی کیوب قمر کے کنٹرولرز ، سب سسٹمز اور پروٹو کولز کی مدار میں ٹیسٹنگ کا سلسلہ جاری ہے، یہ مشن چاند کے مدار میں پہنچنے کے بعد 5 سے 6 دن تک تجرباتی مراحل میں رہےگا۔
یاد رہے کہ آئی کیوب قمرکوچینی مشن چینگ6 کےساتھ 3مئی کو ہینان اسپیس لانچ سائٹ سےخلامیں بھیجا گیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔