اسلام آباد(آئی پی ایس )کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)نے وفاقی دارالحکومت میں 4400کلومیٹر پر مشتمل فٹ پاتھوں کی مرمت اور مینٹیننس اور تعمیر کاکام مکمل کرلیا ۔ نئے تعمیر ہونے والے فٹ پاتھوں میں سیکٹر ایف سکس، ای سیون ، ایف ایٹ ،جی ٹین ، جی الیون ،ایف الیون ، جی ایٹ ،جی سیون ، جی سکس ، آئی ایٹ ،آئی نائن اور آئی ٹین شامل ہیں جن کا کل رقبہ 4400کلومیٹر بنتا ہے جبکہ اس کیساتھ ساتھ، کروسٹوننگ، سٹون پچنگ کاکام بھی جاری ہے۔مزید برآں شہریوں کوٹریفک حادٹات سے بچانے کے لیے اہم شاہراؤں،سڑکوں اور گلیوں میں لین مارکنگ، کیٹ آئیز اور شہریوں کی رہنمائی کیلئے نئے سائن بورڈز لگائے کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔
سی ڈی اے کا 4400کلومیٹر پر مشتمل فٹ پاتھوں کی مرمت کاکام مکمل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
