ہومپاکستانشہباز کی فلم آب بیتی کی داستان تھی، ظل سبحانی دوئم نے ڈھٹائی سے اپنے گناہ حکومت وقت کی جھولی میں ڈال دئیے،فردوس عاشق

شہباز کی فلم آب بیتی کی داستان تھی، ظل سبحانی دوئم نے ڈھٹائی سے اپنے گناہ حکومت وقت کی جھولی میں ڈال دئیے،فردوس عاشق

لاہور، وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ(ن)لیگ سن لے کہ جعلی راجکماری کے بعد اب جعلی خادم اعلی کی گھسی پٹی فلم بھی نہیں چلے گی۔

اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھگوڑے ہدایت کار لندن میں پولو میچ کے مزے لے رہے ہیں اور خاموش فلمساز رائے ونڈ میں بیٹھی ہیں، (ش)لیگ کا ٹولہ جعلی خادم اعلی کے غبارے میں ہوا بھر رہا ہے، جعلی خادم اعلی اور پرچی شہزادے میں محبت کی پینگیں توڑ نہیں چڑھیں گی، (ش)لیگ کوعلم ہونا چاہیے کہ پرچی شہزادہ نے ہر ایک کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پرچی شہزادہ پہلے ہی جعلی راجکماری اور مولانا کے ساتھ ہاتھ کرچکا ہے اوراب جعلی خادم اعلی کی باری ہے، پرچی شہزادے اورجعلی خادم اعلی کی جعلی محبت کا انجام دنیا دیکھے گی۔معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم کے دانشمندانہ فیصلوں سے معاشی اشاریے بہترہوئے، بہتر اشاریوں نے اپوزیشن کی پریشانی کو پاگل پن کی حدتک پہنچادیا، ایوان میں اپوزیشن اور ن لیگ بد معاشی بدحواسی عیاں کررہی ہے۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ معیشت بہتری کی جانب گامزن ، عوام دوست مقبول بجٹ پیش ہوا، بوکھلاہٹ کا شکار اپوزیشن محاذآرائی کرکے بجٹ بحث سے فرار چاہتی ہے، اسمبلی فلور پر ہاتھا پائی اور خواتین سے بدکلامی کرنے والوں کا علاج کیا جائیگا، اپوزیشن کے ہرعمل کا مناسب اور تسلی بخش رد عمل دیا جائے گا۔علاوہ ازیں وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن لیڈر کی قومی اسمبلی میں تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہبازشریف کی فلم میں کامیڈی ایکشن اور آب بیتی کی داستان تھی۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ظل سبحانی دوئم نے ڈھٹائی سے اپنے گناہ حکومت وقت کی جھولی میں ڈال دئیے، عثمان بزدار ان کا گند صاف کرنے میں مصروف عمل ہیں کوئی ادارہ ان کے شر سے محفوظ نہیں رہا ہر ادارے کو گدھ بن کر نوچا تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دیدہ دلیری سے عوام کے سامنے مگر مچھ کے آنسو بہائے اپنے بھائی کے گرینٹراوربڑی عدالت کو مطلوب اشتہاری قرار دئیے جاچکے ہیں ،عوامی مسائل کے بجائے نواسے کے پولو میچ کوانجوائے کر رہے ہیں، شہبازشریف کی فلم میں کامیڈی ایکشن ،آب بیتی کی داستان بھی تھی۔انہوں نے کہا کہ اسپیکر گریبان میں جھانکنے کی رولنگ بھی دیتے کہ مسائل کس نے پیدا کئے ملک کو شرائط پر رکھ کر دل پشوری والا کون سا خاندان تھا، رائے ونڈ ماڈل ٹائون ہیڈ کوارٹر میں ہر جرم کی آبیاری ہوتی رہی۔ معاون خصوصی نے کہا کہ وزیر اعظم نے پائی پائی اکٹھاکرکے نگہبانی کے فرائض سرانجام دئیے پنجاب میں دو نہیں ایک پاکستان کو عثمان بزدار نے عملی تعبیر دی 35فیصد بجٹ جنوبی پنجاب کیلئے مختص کیا جو وعدہ پورا کیا گیا پنجاب کے بجٹ میں عوام کے درد کا علاج کیاگیا ہے اور اپوزیشن کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔