ہوماسلام آبادکورال پولیس کی کارروائی ، موٹر سائیکل چوری میں ملوث چار رکنی گر وہ گرفتار

کورال پولیس کی کارروائی ، موٹر سائیکل چوری میں ملوث چار رکنی گر وہ گرفتار

اسلام آ باد،ایس پی رورل نوشیرواں کی ہدایت پرتھانہ کورال پولیس کی کارروائی ، موٹر سائیکل چوری اور جعلی کا غذات تیا ر کرکے فروخت کر نے والا چار رکنی گر وہ گرفتار،ملزمان سے لا کھو ں روپے مالیت کے سات مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر لئے گئے۔

جمعرات کو ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان سے جعلی کاغذات اور آ لا ت ٹمپرنگ برآمد کر لئے گئے ،ملزمان میں زاہد عرف چاند، عدنان، نیل اور اور اسدشامل ہیں،ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے چوری شدہ مو ٹر سائیکلوں کے جعلی کا غذات تیا ر کرکے فروخت کر نے کی متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔