Tuesday, June 2, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزگورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا استعفی دینے کا فیصلہ،نواز شریف کی تصدیق

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا استعفی دینے کا فیصلہ،نواز شریف کی تصدیق

لاہور(سب نیوز )بلیغ الرحمان نے گورنر پنجاب کے عہدے سے استعفی دینے کا فیصلہ کر لیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق بلیغ الرحمان نے فیصلہ پارٹی قائد نوازشریف سے اہم ملاقات میں کیاہے ۔ نوازشریف نے کہا کہ معاہدے کے تحت پیپلز پارٹی کو پنجاب کی گورنر شپ دینے کا فیصلہ کیاہے ۔

یاد رہے کہ صدر مملکت عارف علوی کے انتخاب کیلئے چاروں صوبائی اسمبلی اور قومی اسمبلی میں پولنگ کل صبح دس بجے سے شام چار بجے تک ہو گی جس کیلئے الیکشن کمیشن نے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان حکومت میں شراکت کا معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت گورنر پنجاب پیپلز پارٹی کو دینے کا فیصلہ ہواہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔