Tuesday, June 2, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزتحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری

تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری

لاہور(سب نیوز )سینیٹ سیکرٹریٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے ۔سیکرٹری سینیٹ نے اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آڈرز پر دستخط کیے۔پروڈکشن آڈرز کے مطابق سینیٹر اعجاز چوہدری کو کل صبح 10 بجے صدارتی انتخاب کے لیے پارلیمنٹ ہاس پیش کیا جائے گا۔

سینیٹ سیکرٹریٹ میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا آفریدی نے آج سینٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آڈرز جاری کرنے کی رولنگ دی تھی۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جہاں انہوں نے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی ہدایت دی۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی سینیٹرز نے صدارتی انتخاب کے لیے اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ قبل ازیں ایوان سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے کہا تھا کہ اپوزیشن اور حکومتی ارکان نے اس دستاویزات پر دستخط کیے، سینیٹر اعجاز چوہدری کو پنجاب پولیس نے گرفتار کیا ہوا ہے، اعجاز چودھری 9 مئی سے زیر حراست ہیں، اعجاز چوہدری کی سینیٹ اجلاس میں شمولیت لازم ہے چنانچہ ان کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔