Saturday, June 13, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزبیرسٹر گوہر انتخابی مہم کیلئے اسکردو پہنچ گئے، بلا روک ٹوک انتخابی مہم کی اجازت دینے کا مطالبہ

بیرسٹر گوہر انتخابی مہم کیلئے اسکردو پہنچ گئے، بلا روک ٹوک انتخابی مہم کی اجازت دینے کا مطالبہ

سکردو (آئی پی ایس ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر انتخابی مہم کیلئے اسکردو پہنچ گئے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اسکردو پہنچنے پر بلا روک ٹوک انتخابی مہم کی اجازت دینے کا مطالبہ کردیا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ انتخاب محض اقتدار کے حصول کی جدوجہد نہیں بلکہ جی بی میں جمہوریت کے تعین کا فیصلہ ہے، ہم اپنی سوچ، کارکردگی اور عوامی خدمت کے جذبے کی بنیاد پر مینڈیٹ لینا چاہتے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کے پی میں پارٹی کیاندر کوئی فارورڈ بلاک نہیں، بیرون ملک موجود ارکان کے علاوہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں سب موجود تھے، انہوں نے کہا تمام ایم پی ایز ، وزیراعلی سہیل آفریدی کے ساتھ ہیں۔گزشتہ روز پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 92 ارکان میں سے 25 سے زائد غیر حاضر تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔