Monday, June 1, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزآپریشن سندور 2کی دھمکیاں،بھارت شوپ پورا کرے ،ہم تیار ہیں،پاکستان

آپریشن سندور 2کی دھمکیاں،بھارت شوپ پورا کرے ،ہم تیار ہیں،پاکستان

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اگر آپریشن سندور 2 کی تیاری کر رہا ہے تو پاکستان بھی ہر قسم کی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ خواجہ آصف نے کہاکہ بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکی کا جواب مجھے پنجابی میں دینے کی خواہش ہورہی ہے، کیوں کہ پچھلی مرتبہ بھی بھارت کچھ حاصل نہیں کر سکا تھا۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ کارروائی کے بعد بھارت آج تک اپنی ناکامی کا بوجھ اٹھا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف ایک پراکسی جنگ افغانستان کے ذریعے لڑی جا رہی ہے، تاہم اس کے نتائج اور حالات سب کے سامنے ہیں۔ وزیرِ دفاع نے کہاکہ اگر بھارت اپنا شوق پورا کرنا چاہتا ہے تو کر لے، پاکستانی افواج ہر وقت تیار ہیں۔ اللہ تعالی کی مدد سے پاکستانی مسلح افواج گزشتہ مرتبہ کی نسبت کہیں زیادہ مثر انداز میں دشمن کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ ان کے خیال میں بھارت کو پچھلی مرتبہ جو شکست کا سامنا کرنا پڑا، شاید اس سے بھی اسے تسلی نہیں ہوئی،

اس لیے وہ دوبارہ ایسی باتیں کر رہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہاکہ افغانستان کے راستے شرارتیں کی جا رہی ہیں، کابل میں موجود عناصر دراصل بھارتی پراکسی کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے دعوی کیاکہ مختلف مقامات پر موجود یہ عناصر بظاہر الگ شناخت رکھتے ہیں، لیکن ان کی وابستگیاں نئی دہلی سے ہیں اور وہ بھارتی مفادات کے لیے کام کر رہے ہیں۔وزیرِ دفاع نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کے خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور قومی سلامتی کے دفاع میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔