اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیرِ صحت مصطفی کمال کی زیر صدارت ایچ آئی وی کی روک تھام کے حوالے سے ایک اعلی سطحی اجلاس،اجلاس میں وفاقی سیکرٹری صحت ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ سی او ڈریپ وی سی ہیلتھ سروس اکیڈمی شریک اجلاس میں دیگر متعلقہ اداروں اور اہم سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی،اجلاس میں ملک میں ایچ آئی وی کی روک تھام کے لیے جاری اقدامات پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں وزیراعظم کی تشکیل کردہ ایچ آئی وی ٹاسک فورس کی سفارشات کا بھی تفصیلی جائزہ
،وزیرِ صحت نے ایچ آئی وی سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو واضح ٹاسک تفویض کیے ، مصطفی کمال نے کہا کہ ایچ آئی وی کے مثر تدارک اور کنٹرول کے لیے مربوط، مثر اور فوری اقدامات ناگزیر ہیںتمام متعلقہ ادارے وہ ایچ آئی وی ٹاسک فورس کی سفارشات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے مربوط اقدامات کریں ۔ این آئی ایچ سی ڈی سی اور سی ایم یو کی جانب سے ایچ آئی وی سے متعلق ڈیش بورڈ فعال کردیا ہے۔ڈیش بورڈ کے ذریعے ایچ آئی وی کا ڈیٹا بروقت رپورٹ ہوگا۔ڈیش بورڈ سے فیصلہ سازی کے عمل کو مزید مثر بنایا جا سکے گا ۔ حکومت ایچ آئی وی کے پھیلا کو روکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنارہی ہے۔

