اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی ترقیاتی ادارے میں اعلی سطح پر تقرر و تبادلے ،متعدد افسران تبدیل،کئی کو ہٹا دیا گیا، سب نیوز کو دستیاب تحریری احکامات کے مطابق افسران کو فوری طور پر احکامات پر عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے،تقرر و تبادلے کے احکامات چیئر مین سی ڈی اے کی منظوری سے جاری کیے گئے ہیں۔





