Monday, June 1, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزشوکت علی یوسفزئی پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات مقرر

شوکت علی یوسفزئی پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات مقرر

پشاور(آئی پی ایس )سابق صوبائی وزیر شوکت علی یوسفزئی کو پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کا صوبائی سیکرٹری اطلاعات مقرر کر دیا گیا۔مذکورہ فیصلہ صوبائی صدر جنید اکبر خان ایم این اے کی ہدایت پر کیا گیا۔اس ضمن میں پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا علی اصغر خان کے دستخط سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔یہ تقرری ملک عادل اقبال کی بطور معاونِ خصوصی وزیراعلی خیبر پختونخوا تقرری اور پارٹی عہدے سے علیحدگی کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔