Tuesday, June 2, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینسنی اتحاد کونسل نے پنجاب میں مخصوص نشستیں نہ ملنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

سنی اتحاد کونسل نے پنجاب میں مخصوص نشستیں نہ ملنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

لاہور (آئی پی ایس )سنی اتحاد کونسل کوپنجاب میں مخصوص نشستیں نہ ملنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیاہے کہ الیکشن کمیشن نہ توٹریبونل ہے نہ عدالت، اسمبلی میں مخصوص نشستیں ملنی چاہئیں۔

لاہورہائی کورٹ میں شہری میاں شبیراسماعیل کی درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت دیگرکو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزارنے موقف اختیارکیا کہ الیکشن کمیشن نہ توٹریبونل ہے نہ عدالت، اسمبلی میں سیٹوں کے تناسب سے سنی اتحاد کونسل کومخصوص نشستیں ملنی چاہئیں۔سنی اتحاد کونسل نے الیکشن لڑایا نہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔دائر درخواست کے مطابق الیکشن کمیشن کاعمل آئین میں ترمیم کے مترادف ہے۔الیکشن کمیشن کا فیصلہ اپنے اختیارات سے تجاوز ہے۔ درخواست گزارنے استدعا کی کہ عدالت الیکشن ایکٹ کا سیکشن ایک سوچار رول چورانوے کو خلاف آئین قرار دے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔