ہومپاکستانتنخواہوں میں اضافے کیلئے سرکاری ملازمین کا احتجاج،بلاول بھٹوکی ایوانوں میں مطالبات اٹھانے کی یقین دہانی

تنخواہوں میں اضافے کیلئے سرکاری ملازمین کا احتجاج،بلاول بھٹوکی ایوانوں میں مطالبات اٹھانے کی یقین دہانی

اسلام آباد،وفاقی بجٹ میں تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کیخلاف سرکاری ملازمین کا پارلیمنٹ باہر احتجاج کیا،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور جمعیت علما اسلام کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے سرکاری ملازمین کے مطالبات کے لیے ایوانوں میں آواز اٹھانے کی یقین دہانی کروا دی ۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کووفاقی بجٹ میں تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کے خلاف ملک بھر سے آئے سرکاری ملازمین نے پارلیمنٹ ہائوس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس موقع پر پولیس نے میریٹ چوک پر خار دار تاریں لگا کر احتجاجی ملازمین کو آگے جانے سے روک دیا تاہم ملازمین رکاوٹیں عبور کر کے پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے جا پہنچے اور تنخواہوں میں 10فیصد اضافے کو مسترد کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور جمعیت علما اسلام کے سیکرٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری نے سرکاری ملازمین سے ملاقات کر کے مطالبات کے لیے ایوانوں میں آواز اٹھانے کی یقین دہانی کروائی ۔سرکاری ملازمین نے کہا کہ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کیاجائے۔سرکاری ملازمین نے حکومت سے تنخواہوں کے معاملے پر نظرثانی کرنے کا مطالبہ کیا، بصورت دیگر جون کے اختتام پر احتجاج کی دھمکی دی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔