ہومپاکستانبجٹ تقریر کے دوران ن لیگ اور پی ٹی آئی کی خواتین آمنے سامنے آگئیں

بجٹ تقریر کے دوران ن لیگ اور پی ٹی آئی کی خواتین آمنے سامنے آگئیں

اسلام آباد ،وزیرخزانہ شوکت ترین نے قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ پیش کرنا شروع کیا تو اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا، پوری تقریر کے دوران اپوزیشن کا شور شرابا جاری رہا۔

بجٹ تقریر کے دوران مسلم لیگ ن کی خواتین ارکان اسمبلی پلے کارڈز اٹھا کر وزیر خزانہ کے پیچھے کھڑی ہوگئیں تو عاصمہ حدید کے ساتھ پی ٹی آئی کی ارکان قومی اسمبلی ان کے سامنے پہنچ گئیں اور حکومت مخالف پلے کارڈز چھین لیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔