ہومپاکستاندفاعی بجٹ میں 74 ارب سے زائدکا اضافہ، 1373 اعشاریہ 275 ملین مختص

دفاعی بجٹ میں 74 ارب سے زائدکا اضافہ، 1373 اعشاریہ 275 ملین مختص

اسلام آباد،آئندہ مالی سال 2021-22 کے بجٹ میں دفاعی امور اور خدمات کے بجٹ میں بھی اضافہ کردیا گیا۔

آئندہ مالی سال 22-2021 کے بجٹ کی دستاویز کے مطابق دفاعی امور اور خدمات کیلئے 1373 اعشاریہ 275 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔ گزشتہ مالی سال 22-2021 کے بجٹ میں دفاع کا نظرثانی شدہ میزانیہ 1299 اعشاریہ 188 ملین روپے رکھا گیا تھا اور آئندہ مالی سال کے بجٹ میں دفاع کیلئے 74 اعشاریہ 087 ملین روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔بجٹ دستاویز کے مطابق دفاعی انتظامیہ کیلئے 3 اعشاریہ 275 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ دفاعی خدمات کیلئے 1370 ارب روپے رکھے گئے ہیں جس میں سے ملازمین کے اخراجات کیلئے 481 اعشاریہ 592 ملین روپے، عملی اخراجات کیلئے 327 اعشاریہ 136 ملین روپے، مادی اثاثہ جات کیلئے 391 اعشاریہ 499 ملین روپے اور تعمیرات عامہ کیلئے 169 اعشاریہ 773 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔