ہومپاکستانترین گروپ کا بجٹ منظوری میں حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ

ترین گروپ کا بجٹ منظوری میں حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے ہم خیال گروپ نے بجٹ کی منظوری میں حکومت کا مکمل ساتھ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سے ہم خیال گروپ کے ارکان اسمبلی اور وزرا نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال، اجمل چیمہ، سابق وزیر زوار وڑائچ، ایم پی اے لالہ طاہر رندھاوا، ایم پی اے خرم لغاری اور دیگر ارکان ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ ملاقات میں جہانگیرترین کیس کی پیش رفت پرتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پنجاب حکومت کے وعدوں پر عملدرآمد کا معاملہ بھی زیر بحث رہا۔گروپ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے بھی حکمت عملی پر مشاورت کی۔ ملاقات میں طے کیا گیا کہ ترین گروپ آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری میں حکومت کامکمل ساتھ دے گا۔ اس موقع پر سیاسی صورتحال کے تناظر میں آئندہ حکمت عملی کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔