Monday, June 15, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینرمضان شوگر ملز ریفرنس ،شہبازشریف اور حمزہ کے نمائندے عدالت میں پیش

رمضان شوگر ملز ریفرنس ،شہبازشریف اور حمزہ کے نمائندے عدالت میں پیش

لاہور(سب نیوز)احتساب عدالت لاہور نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں پراسیکیوشن سے ریکارڈ طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں رمضان شوگر ملز ریفرنس پر سماعت ہوئی،حمزہ شہباز اور شہبازشریف کے نمائندے انوارحسین عدالت پیش ہوئے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ شہبازشریف کہاں ہیں؟وکلا شہبازشریف نے کہاکہ شہباز شریف کے پلیڈر عدالت میں موجود ہیں،عدالت نے استفسار کیا کہ ابھی یہ کیس کس سٹیج پر ہے۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ عدالت میں حاضری مکمل ہونے کے بعد کیس دوبارہ پرانے سٹیٹس پر جائے گا،عدالت نے پراسیکیوشن سے ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 12جنوری تک ملتوی کردی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ سیاسی کارکن ہوں میری امید اور دعا ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں،لیول پلیئنگ فیلڈ انتخابات کے شفاف ہونے کیلئے ضروری ہے،جب الیکشن ہوں گے تب سب کو نظر آئے گا۔

حمزہ شہباز کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی دور میں بنائے گئے جھوٹے کیسز میں عدالت سے سرخرو ہوئے ،ایف آئی اے نے کہاکہ ہمارے پاس کوئی ٹھوس ثبوت نہیں،آج نواز شریف بھی باعزت بری ہو رہےہیں،ان کاکہناتھا کہ جھوٹے کیسز بنا کر قومی خزانےکو نقصان پہنچایاگیا،لوگوں کے مستقبل کے حوالے سے ملکر جامع حکمت عملی اپنانی چاہئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔