Monday, June 15, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزالعزیزیہ ریفرنس: نوازشریف کی اپیل پر سماعت آج ہوگی

العزیزیہ ریفرنس: نوازشریف کی اپیل پر سماعت آج ہوگی

اسلام آباد (سب نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی اپیل پر سماعت آج ہوگی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ سماعت کرے گا، نوازشریف ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہونگے۔

یاد رہے کہ عدالت نے نیب پراسیکیوشن سے دلائل طلب کر رکھے ہیں، گزشتہ سماعت پر عدالت نے کیس ریمانڈ بیک کرنے کی نیب کی استدعا مسترد کر دی تھی۔

نیب کے دلائل مکمل ہونے کی صورت میں آج ہی اپیل پر فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔