Friday, June 19, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینوزیراعظم شہباز شریف کا مردان کے قریب پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے کے حادثے پر اظہار افسوس

وزیراعظم شہباز شریف کا مردان کے قریب پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے کے حادثے پر اظہار افسوس

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مردان کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرنے کے افسوسناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے حادثے میں پاک فضائیہ کے فلائٹ لیفٹیننٹ محمد قاسم عبداللہ اور پاک بحریہ کے لیفٹیننٹ طٰہٰ عباسی کی شہادت پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے اور پوری قوم اس دکھ کی گھڑی میں شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ شہداء کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

وزیراعظم نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ اور صبر جمیل عطا فرمائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاک افواج وطن کے دفاع کے لیے اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور خدمات میں بے مثال ہیں، اور پوری قوم ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔