ہومبریکنگ نیوزایف بی آر کی جانب سے پی آئی اے کے تمام اکاؤنٹس بحال

ایف بی آر کی جانب سے پی آئی اے کے تمام اکاؤنٹس بحال

اسلام آباد(نیوزڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے قومی ایئر لائن پی آئی اے کے تمام اکاؤنٹس بحال کردیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں پی آئی اے کے تمام اکاؤنٹس بحال کرنے کے احکامات جاری ہوگئے ہیں۔
گزشتہ روز ٹیکس کی عدم ادائیگی پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے قومی ایئر لائن پی آئی اے کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے تھے۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر کے بینکوں میں پی آئی اے کے 28 اکاؤنٹس ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔