ہومدنیاغزہ میں اسرائیلی بمباری سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان کی تفصیلات سامنے آگئیں

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان کی تفصیلات سامنے آگئیں

غزہ (آئی پی ایس)فلسطینی وزارت صحت نے 10 مئی سے 21 مئی کی درمیانی شب تک غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی بمباری میں ہونے والے جانی نقصان کی تفصیلات جاری کردیں۔غیر ملکی میڈیارپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں 65 بچوں اور 39 خواتین سمیت 232 فلسیطنی شہید اور 1910 زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں 560 بچے اور 380 خواتین شامل ہیں جب کہ 91 معمر فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔اس کے مقابلے میں غزہ میں حماس کے راکٹ حملوں میں 12 صہیونی ہلاک اور 335 زخمی ہوئے۔غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی مسلط کردہ جنگ کے نتیجے میں ہونے والا مادی نقصان کروڑوں ڈالر میں ہے۔ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی’اونروا’ کے مطابق اسرائیلی بمباری سے غزہ میں کروڑوں ڈالر کا نقصان ہو ہے۔ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 75ہزار فلسطینی بے گھر ہونے کے بعد متبادل مقامات پر منتقل ہوئے۔ ان میں سے 28 ہزار 700 فلسطینی ‘اونروا’ کے اسکولوں میں عارضی طور پر قیام پذیر ہیں۔غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری میں صنعتی سیکٹر کو 40 ملین ڈالر کا نقصان پہنچا ہے جب کہ توانائی کے شعبے کو پہنچنے والا نقصان 22 ملین ڈالر، زراعت کو 27 ملین ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔