ہومتازہ ترینحوثیوں کی مسافروں کو ریاض ائیرپورٹ استعمال نہ کرنیکی وارننگ، ہوائی اڈے کو فوجی ہدف قرار دیدیا

حوثیوں کی مسافروں کو ریاض ائیرپورٹ استعمال نہ کرنیکی وارننگ، ہوائی اڈے کو فوجی ہدف قرار دیدیا

صنعا (آئی پی ایس )حوثیوں نے ریاض کے شاہ خالد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو استعمال نہ کرنے کی وارننگ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ ہوائی اڈہ بدستور انکا ہدف ہے اور اسے نشانہ بنانے کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق حوثی فوجی ترجمان یحیی سریع نے ائیرلائنز، ائیرپورٹ کے عملے اور مسافروں کو ہوائی اڈہ استعمال کرنے سے خبردار کیا۔ان کایہ بیان ائیرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے پروازوں کی بحالی کے لیے دو ٹرمینلز مختص کرنے کے اعلان کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا۔شاہ خالد انٹرنیشنل ائیرپورٹ نے ہفتے کی رات اعلان کیا تھا کہ اتوار سے ٹرمینل ون ملکی پروازوں جبکہ ٹرمینل ٹو قومی ائیرلائنز کی بین الاقوامی پروازوں کے لیے مختص ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔