ہومبریکنگ نیوزامریکا سےجنگ بندی میں تمام محاذوں پر لڑائی مکمل بند ہونا ضروری ہے، عباس عراقچی

امریکا سےجنگ بندی میں تمام محاذوں پر لڑائی مکمل بند ہونا ضروری ہے، عباس عراقچی

تہران (آئی پی ایس) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ جنگ بندی میں تمام محاذوں پر لڑائی مکمل بند ہونی ضروری ہے، پاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکا کے ساتھ ہونے والے تمام مذاکرات میں یہ معاملہ اٹھایا گیا ہے۔

عباس عراقچی نے کہا خطے کے کسی ایک حصے میں جنگ اور تنازعات ہوں تو خطے کا پُر امن ہونا ممکن نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایرانی میزائلوں نے زمین پر موجود درجنوں امریکی لڑاکا طیارے تباہ کیے، ایران کے خلاف کسی بھی نئی فوجی کارروائی کا بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔